لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے 2022 کے بعد پہلی بار مکمل حکومت کی تشکیل کردی۔
لبنان کے صدر جوزف نے نگران حکومت کااستعفیٰ قبول کرلیا، جبکہ وزیراعظم نواف سلام نے اقتصادی بحران سےنکلنےکے لیے اصلاحات نافذکرنےکا عزم کیا ہے۔
لبنان کے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ سے تباہ ہونے والے علاقوں کی تعمیرنو کریں گے، وزیراعظم نواف سلام کی 24 رکنی کابینہ عیسائی اور مسلم ارکان پر مشتمل ہے، جبکہ حزب اللہ نے وزیراعظم کےطورپراسلام کی توثیق نہیں کی۔
دوسری جانب حزب اللہ نے وزیراعظم نواف سلام سےکابینہ میں اپنی نشستوں کا مطالبہ کردیا۔
امریکی ایلچی مورگن اورٹاگس نے کہا کہ حزب اللہ کوحکومت کاحصہ نہیں دیکھناچاہتے، حزب اللہ کی حکومت میں شمولیت ریڈلائن عبورکرنےکے مترادف ہوگی۔




















