Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ کا اسرائیل کو7ارب ڈالرکے اسلحے کی فروخت کااعلان

امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کو7ارب ڈالرکے اسلحے کی فروخت کااعلان کیا ہے۔

محکمہ خارجہ نےکانگریس کےجائزےکےبغیراسرائیل کواسلحہ فروخت کااعلان کیا ہے،  جبکہ اسرائیل کوفروخت کیےجانےوالےاسلحےمیں ہزاروں ہیل فائرمیزائل اوربم شامل ہیں۔

اعلان اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ اور دیگرحکام سےملاقات کےبعدکیاگیا، جبکہ سابق امریکی انتظامیہ نےاسرائیل کو20ارب ڈالرکےاسلحےکی فروخت کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی معاہدےکے لیے مذاکراتی ٹیم کودوحہ روانہ کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کے لیے سیکیورٹی کابینہ کااجلاس منعقدکیاجائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزحماس نے3اسرائیلی اور اسرائیل  نے بدلے میں 183 فلسطینی قیدیوں کورہا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں