غزہ جنگ بندی معاہدہ برقرار، حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کی فہرست جاری کردی۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے 3 مرد قیدیوں کو حماس کل غزہ میں رہا کرےگی، جبکہ 3 اسرائیلی قیدیوں کےبدلےاسرائیل369فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 48 ہزار 239ہوگئی، جبکہ غزہ میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد1 لاکھ 11ہزار 676 ہے۔
