امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ غزہ سے متعلق منصوبہ سازگار ہے تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کروں گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں غزہ سےمتعلق منصوبےکی صرف سفارش کرسکتاہوں، غزہ والوں کوآزادی اظہار کا موقع دیا جائے تو دوسری جگہ کا انتخاب کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پٹی انتہائی بہترین محل وقوع کی حامل ہے، ماضی میں اسرائیل کاغزہ پٹی سے دستبردار ہونا قابل غوربات ہے۔
