Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوکرینی صدر کی لندن آمد؛ وزیراعظم نے گلے لگا کراستقبال کیا

یوکرینی صدر زیلنسکی کی لندن میں ٹین ڈاؤننگ آمد پر برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرنےگلےلگا کراستقبال کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹین ڈاؤننگ میں یوکرینی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ، صدر زیلنسکی نے یوکرین کی حمایت پر برطانوی وزیراعظم اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

زیلنسکی نے کہا کہ شاہ چارلس نےمیری ملاقات کو قبول کیا، اس کےلیے بھی شکریہ، اور شکر گزار ہوں کہ کل اتنی بڑی یورپی سربراہی کانفرنس کااہتمام کیا گیا ہے۔

یوکرینی صدر نے مزید یہ بھی کہا کہ یوکرین کے لوگ خوش ہیں کہ ہمارے اسٹریٹجک شراکت دار موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر کا یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

ملاقات میں زیلنسکی نے روسی صدر پیوٹن کی جارحیت پر سوال اٹھایا، جبکہ ٹرمپ نے انہیں شکر گزار ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں