Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

ڈبل نمونیا میں مبتلا کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹی کن نے اپنے بیان میں کہا کہ پیر کے روز پوپ فرانسس کو 2 مرتبہ سانس کی کمی کا سامنا رہا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی۔

ویٹی کن کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کو دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اٹلی کے جیمیلی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں