Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈا اور میکسیکو کو اربوں ڈالر کی سبسڈی دی، اب نہیں دیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کو اربوں ڈالر کی سبسڈی دی، اب نہیں دیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں صرف دو جنس ہیں مرد اورعورت، اطراط زر کو شکست دینے کیلئے کوشش ہماری بڑی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی انتظامیہ نے تیل اور گیس کی نئی لیزکی تعداد میں 95 فیصد کمی کی، پائپ لائن کی تعمیر کو روک دیا، 100 سے زیادہ پاور پلانٹس بند کردیئے، اسی لیے میں نے اپنے پہلےدن ہی قومی توانائی کی ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے 48 سالوں میں بدترین مہنگائی کا سامنا کیا، امریکی عوام کا پیسہ امداد کے نام پر ضائع کیا گیا، گولڈ کارڈ کا اجرا کررہے ہیں جو جلد پیش کردیا جائے گا، جو اسکی قیمت ادا کرے گا اسکو امریکی سٹیزن شپ دی جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ گولڈ کارڈ رکھنے والوں کی وجہ سے ہمارے قرضوں میں کمی آئے گی، کینیڈا اور میکسیکو کو اربوں ڈالر کی سبسڈی دی، اب نہیں دیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے نئی قانون سازی کی ضرورت تھی، جوبائیڈن ایک ناکام امریکی صدر تھے، ان کے دور میں انڈوں تک کی قیمت قابو میں نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے نیشنل انرجی ایمرجنسی نافذ کی، توانائی کی قیمتوں میں کمی کی، پاورپلانٹ کھول رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version