Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونیورسٹی کے صدر منتخب

موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونیورسٹی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

موسیٰ ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، اس سے قبل اس عہدے پر بےنظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان بھی فائز رہ چکے ہیں۔

موسیٰ ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کے صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے، واضح رہے کہ موسیٰ ہراج سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں۔

اس موقع پر موسیٰ ہراج نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لیے اعزاز ہے، اس کامیابی پر اللہ تعال کا ہر شکر گزار ہوں۔

متعلقہ خبریں