امریکی شہریت کے لیے ٹرمپ کی گولڈ کارڈ ویزا اسکیم کے ایک ہی دن میں ایک ہزار کارڈ فروخت ہوگئے۔
امریکہ کے وزیر تجازت ہاورڈ لٹنک نے کہاکہ صدر ڈونلڈ کی ’گولڈ کارڈ‘ ویزہ اسکیم مقبول ہو رہی ہے اور لوگ گولڈ کارڈ خریدنے کے لیے بڑی تعداد میں رابطہ کر رہے ہیں۔
ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ انہوں نے ایک ہی دن میں ایک ہزار گولڈ کارڈ فروخت کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں فی کارڈ پچاس لاکھ ڈالرز کے حساب سے فروخت ہونے پر 5 ارب ڈالر کی رقم امریکہ آئی۔
وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ “گولڈ کارڈ”ویزہ اسکیم کا باقاعدہ آغاز دو ہفتے کے اندر کیا جائے گا، جبکہ اس وقت ایلون مسک اس پروگرام کے لیے سوفٹ ویئر تیار کروا رہے ہیں اور اس کے بعد دو ہفتوں کے اندر اسے لانچ کیا جائے گا۔
ہاورڈ لٹنک نے مزید یہ بھی کہا کہ جو افراد 50 لاکھ ڈالر میں ’گولڈ کارڈ‘ خرید کر امریکہ میں رہنے کے حقوق حاصل کریں گے۔ ان کی چھان بین کی جائے گی تاکہ یہ کارڈ اچھے افراد کو ملے۔ اگر کارڈ خریدنے والے بُرے افراد نکلے یا کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے گئے تو امریکہ ان کا کارڈ منسوخ بھی کر سکتا ہے۔
