Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی صدرکا درآمدکی گئی گاڑیوں پر25 فیصد ٹیکس لگانےکااعلان

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ  نے درآمد کی گئی گاڑیوں پر25 فیصد ٹیکس لگانےکااعلان کیا ہے۔

امریکی صدرنےآٹوموبائل انڈسٹری کےتحفظ کیلئےایگزیکٹوآرڈرجاری کردیا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں آٹو انڈسٹری کےفروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، جبکہ جوابی ٹیرف ہر صورت لگایاجائےگا۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ فارماسوٹیکل انڈسٹری کی امریکاواپسی کیلئے ٹیرف لگائیں گے، امریکہ میں کوئلےکی کان کودوبارہ کھولاجائےگا، ہواسےبجلی بنانےکےمنصوبےکےسواکچھ نہیں۔

امریکی صدر نے مزید یہ بھی کہا کہ ایلون مسک نےمجھےکبھی کاروباری فائدےکیلئےنہیں کہا، جنگی منصوبہ لیک ہونےکی خبریں بےبنیاد اور میڈیا ٹرائل ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version