وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرلائن لیویٹ نے کہا کہ قومی سلامتی کےتحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہےہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرلائن لیویٹ نے نیوزبریفنگ میں کہا کہ قومی سلامتی کےمشیر نے چیٹ لیک ہونےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے، چیٹ میں کوئی خفیہ معلومات نہیں تھیں،نہ کسی منصوبہ بندی کاذکرہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل اور ایلون مسک چیٹ لیک ہونےکی تحقیقات کررہےہیں، ہم ڈیموکریٹس سےقومی سلامتی پرلیکچرنہیں لیں گے، ڈیموکریٹس نےملک کوتباہی سےدوچارکرنےکےسواکچھ نہیں کیا۔
کیرولائن لیویٹ نے مزید یہ بھی کہا کہ یمن میں حملوں کےدوران حوثیوں کے100اہداف کونشانہ بنایا، بائیڈن انتظامیہ کی کمزوری سےحوثی مضبوط ہوئے، حالیہ حملوں میں حوثیوں کےدرجنوں رہنمامارے گئے۔




















