Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی سینئر عہدیدار ایرک مائیر کا دورہ پاکستان، اہم ملاقاتیں متوقع

امریکہ کے سینئر عہدیدار ایرک مائیر 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران ایرک مائیر پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ وہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایرک مائیر کی پاکستانی حکام سے دہشتگردی کے خلاف تعاون پر بات چیت ہوگی، اس کے علاوہ وہ پاکستانی حکام سے امریکی کمپنیوں کے مواقع پر بھی بات کریں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ امریکی وفد میں مختلف ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے، ایرک مائیر کا دورہ پاک امریکہ تعاون کا تسلسل ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version