Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ ٹیرف کی اونچی اڑان، چینی مصنوعات پر ٹیرف 145 تک جا پہنچا

 امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے، کیونکہ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ بیجنگ کے خلاف امریکی ٹیرف کی شرح میں مزید 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے 125 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا تھا، لیکن اب وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ اس پر مزید 20 فیصد اضافی ٹیکس بھی عائد کیا جائے گا، جس کے بعد اب موجودہ ٹیرف 145 فی صد ہو گیا ہے۔

چین نے اس سے قبل امریکہ کی درآمدات پر 84 فیصد ٹارِف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس تازہ پیش رفت کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹس میں گزشتہ گینز کے بعد کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ وال اسٹریٹ پر ایمیزون اور ایپل کی قیمتیں 7 فیصد تک گر گئیں۔

دوسری جانب یورپی یونین نے امریکہ کے خلاف جوابی ٹارِفز کو معطل کر دیا ہے، اس فیصلے کے بعد جب ٹرمپ نے یورپ کے خلاف ٹارِفز میں 90 دن کی تاخیر کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں