Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی طاقتوں کی تجارتی جنگ میں اضافہ، چین نے امریکا پر ٹیکس کی شرح 125 فیصد کر دی

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کے جنون کا جواب دیتے ہوئے چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف کی شرح 125 فیصد کر دی ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر نے چین پر عائد 125 فیصد ٹیرف میں مزید 20 فیصد لیوی ٹیکس عائد کرتے ہوئے مجموعی ٹیکس 145 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا تھا۔

اس سے قبل چین نے جواب میں امریکی مصنوعات پر 85 فی صد ٹیکس عائد کیا تھا جسے آج مزید 40 فیصد بڑھا کر 125 فیصد کر دیا گیاہے۔

چینی حکام نے ٹیرف میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم آخری دم تک امریکی ٹیرف کا مقابلہ کریں گے۔

چینی حکام نے خبردار کیا کہ اگر امریکا کی جانب سے محصولات میں آئے دن اضافہ ہوتا رہا تو ٹرمپ کا ٹیرف جنون عالمی معاشی تاریخ کا ایک مذاق بن جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے چینی ٹیکس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل خود چین کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version