Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران سےبہت پیچیدہ مسائل ہیں، حل ہونےمیں وقت لگےگا، ترجمان وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ ایران سےبہت پیچیدہ مسائل ہیں، حل ہونےمیں وقت لگے گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے عمان میں امریکہ اور ایران کےمذاکرات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی بات چیت بہت مثبت اور تعمیری تھی، جبکہ امریکہ اور ایران نے19  اپریل کودوبارہ ملاقات پراتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی نائب صدر نے کہا کہ ایران امریکہ مذاکرات صرف عوام کیلئے شروع کیے، مذاکرات کے ذریعے معاملات کوحل کرناچاہتےہیں۔

 ایرانی نائب صدر  نے مزید یہ بھی کہا کہ ایران کامؤقف مکمل طورپرواضح ہے، مذاکرات کےذریعےقومی مفادات کےتحفظ کویقینی بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version