حماس نے کہا کہ جنگ کے خاتمے اور غزہ سے انخلا کے بدلے یرغمالیوں کا گروہ چھوڑنےکیلئےتیار ہیں۔
حماس نے کہا کہ اسرائیل کی نئی تجویزمیں مکمل جنگ بندی کااعلان نہیں، اسرائیل صرف یرغمالیوں کی رہائی چاہتاہے۔
حماس نے مزید یہ بھی کہا کہ غزہ سیز فائر تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں، جتنا جلد ممکن ہوا جواب دیں گے، مکمل جنگ بندی کے خواہاں ہیں، جلد از جلد عمل ہوناچاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل صرف 10 مغویوں کی رہائی چاہتاہے۔




















