پہلگام حملے کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت پر ضبط و تحمل سے کام لینے پر زور دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے باہمی مسائل پرامن ذرائع سے حل کرنے چاہیں۔
ترجمان سٹیفن ڈوجارک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مسائل معنی خیز رابطوں کے ذریعے حل ہونے چاہیں، صورتحال کو مزید خرابی سے بچانے کے لیے ضبط و تحمل سے کام لینا ضروری ہے۔
ترجمان اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کی حکومتوں سے اپیل ہے کہ وہ ضبط و تحمل سے کام لیں۔




















