Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت میں کشمیری طلبہ غیرمحفوظ، ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں

پہلگام ڈرامے کے بعد بھارت میں کشمیری طلبہ غیر محفوظ ہوگئے، ان کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارت میں کشمیری طلبہ نشانے پر آگئے، مودی راج میں کشمیری مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا، طلبہ کے خلاف پرتشدد کارروائیاں کی جاری ہیں۔

کشمیری نوجوانوں پر ہریانہ، یوپی، دہرادون، اتراکھنڈ میں تشدد جاری کیا جارہا ہے جبکہ چندی گڑھ میں کشمیری طالبعلم فلیٹ میں بھارتی طلبہ کے ہاتھوں شدید زخمی ہوگیا۔

متاثرہ شخص کے مطابق رات تین بجے ہندو طلبہ نے زبردستی فلیٹ میں گھس کر حملہ کیا، ہم پر بری طرح تشدد کیا، ہم کچھ نہ کر سکے۔

متاثرہ شخص نے دہائی دی کہ بھارتی شہروں میں مقیم کشمیری طلبہ کو زبردستی گھروں سے نکالا جارہا ہے، مالک مکانوں کے اقدام پر طلبہ میں خوف میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے منظم دباوٴ کا خدشہ بھی ظاہر کیا، تاہم بھارتی یونیورسٹیوں میں کشمیری طلبہ غیر محفوظ ہیں اور ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کا سامنا کررہے ہیں۔

 دوسری جانب ہندو انتہا پسند تنظیم” ہندو رکشا دل” نے کشمیری مسلمانوں کو الٹی میٹم جاری کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version