اسلام آباد:غزہ میں فلسطینیوں کے قاتلوں اور گجرات کے قصائی مودی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا،15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ گئے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق سری نگر پہنچنے والے اسرائیلی اہلکار تکنیکی سازوسامان سے لیس ہیں، اس اقدام سے واضح ہوچکا کہ پہلگام واقعے کا پسِ پردہ ایجنڈہ جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا۔
فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے بعد اسرائیل اور مودی سرکار کا مذموم گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے، اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں کی مقبوضہ کشمیر میں آمد پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار پہلے ہی اسرائیلی طرز کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے جب کہ اسرائیل اور مودی کا گٹھ جوڑ عالمی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ بن چکا۔
