Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تلخ کلامی کے بعد امریکی اور یوکرینی صدور کی پہلی ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تلخ کلامی کے  بعد ویٹی کن میں اپنے یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی سے مختصر ملاقات کی۔

صدر ٹرمپ نے وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد روسی صدرپیوٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شایدپیوٹن یوکرین میں جنگ روکنانہیں چاہتے۔

خبرایجنسی کے مطابق یہ ملاقات ویٹی کن میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات کی شروعات سے قبل ہوئی تھی۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے ملاقات کے بعد سوشل میڈیاپوسٹ میں ٹرمپ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سےمثبت ملاقات ہوئی، امیدیں وابستہ کی جاسکتی ہیں۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ ملاقات میں بہت سی چیزوں پرون آن ون تبادلہ خیال کیاگیا، مشترکہ نتائج حاصل کرتےہیں تویہ ملاقات تاریخی بن سکتی ہے، لوگوں کی جانوں کاتحفظ، مکمل اور غیرمشروط جنگ بندی پرگفتگوہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویٹی کن میں پوپ فرانسس کی تدفین کے موقع پر اپنے یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی سے مختصر ملاقات کی۔

واضح رہے کہ اس سےقبل فروری میں دونوں رہنماؤں کی درمیان ہونے والی آخری ملاقات بدمزگی کاشکارہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں