Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا کا پاکستان اور بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کریں۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا موجودہ حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور دونوں ممالک سے مختلف سطحوں پر رابطے میں ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکا تمام فریقین کو مسئلے کے حل کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پہلگام میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے اور بھارت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں