Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی اپوزیشن رکن وجے ودتیوار نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارتی حکومت شدید تنقید کی زد میں آچکی ہے، واقعے سے متعلق سخت سوالات کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن وجے ودتیوار نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کانگریس کے رکن وجے ودتیوار نے کہا کہ پہلگام واقعہ کی ذمہ داری کس کی ہے؟ یہ ذمہ داری تو سرکار کو لینی چاہیے، 27 لوگوں کی جان گئی، تمہاری سیکیورٹی کیوں نہیں تھی؟۔

انہوں نے سوال کیا کہ حملہ کرنے والے 200 کلو میٹر تک اندر کیسے گھس آئے؟ سیکیورٹی ادارے کہاں تھے؟ کیا دہشت گردوں نے مذہب پوچھ کرلوگوں کو مارا؟

وجے ودتیوار نے کہا کہ پہلگام حملے میں سرکار کی اور انٹیلی جنس ناکامی پر کوئی بات نہیں کرتا، کیا دہشت گرد کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ پوچھے تمہارا مذہب کیا ہے؟۔

اپوزیشن رکن نے کہا کہ پہلگام واقعے سے متعلق ان باتوں کا مقصد صرف بھارتی عوام کو بیوقوف بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں