Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر بھارتی چینلز پر پابندی

پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی چینلز پر پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آر ٹی ای نیوز کے مطابق  بھارتی وزیر اعظم آفس کی جانب سے بھارتی میڈیا کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق مودی نے بھارتی میڈیا کو پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو شو میں مدعو کرنے سے روک دیا ہے اور بھارتی میڈیا کو پاکستانی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو شو میں مدعو کرنے کی ہدایات کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احمد حسن عربی نے ارباب گوسوامی کے شو میں تلخ حقائق بیان کیے، ان کا جرأت مندانہ بیان بھارت سے ہضم نہ ہو سکا، اس صورتحال میں بھارتی میڈیا سے جڑے تلخ حقائق سے پردہ اٹھ گیا، جس کے بعد مودی سرکار کی جانب سے پابندی کی ہدایات جاری گئیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version