Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی

پہلگام فالس فلیگ کے معاملے پر بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کے باعث اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کر ڈالی۔

ذرائع کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دو یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ جاپالہ بریج، بارامولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، 185 بی ایس ایف جو کہ بارہمولہ میں تعینات ہے نے 12 برگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی، تاہم اس واقعے پر 13 سکھ لائٹ انفنٹری کے سکھ جوان شدید غم و غصے میں ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے، یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں۔

ماہرین نے مزید کہا کہ پاک فوج پر اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، بھارت کی جانب سے کسی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version