پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد مودی سرکار کی بوکھلاہٹ عروج پر پہنچ چکی ہے۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے جنگی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے پاکستان سے متصل سرحد کے دیہات کو خالی کرانا شروع کردیا ہے۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دیے ہیں، اس سے قبل بھارتی فوج نے اٹاری سیکٹر میں بھی گردوارے سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ، مودی کی نفرت انگیز سیاست کھل کر سامنے آگئی
بھارت نے اپنی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے بول نیوز سمیت سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی چینل بلاک کروا دیے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی حرکات اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے، بغیر ثبوتوں کے جنگی جنون کا آغاز کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔
پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی حکومت کے انتہا پسندانہ اقدامات اس کی داخلی سیاسی مشکلات، عالمی سطح پر تنہائی اور اس کے خطرناک عزائم کو بھی آشکار کرتا ہے۔




















