عالمی یوم مزدور کے موقعے پر گوگل نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی اپنے ڈوڈل کے ذریعے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
گوگل نے اس سال ڈوڈل کو مزدوروں کے لیے وقف کرتے ہوئے اس میں مزدوروں کو مختلف شعبوں میں کام کرتے ہوئے دکھایا ہے اور یہ ڈوڈل اس بات اعتراف ہے کہ محنت کش کسی بھی ملک کی تعمیر اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ان کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزین نہیں ہوسکتا ۔
یہ بھی پڑھیں: یکم مئی: دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں ہر سال یکم مئی ان مزدوروں کی یاد میں اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے 1886 میں امریکہ کے شہر شکاگو میں عظیم قربانیاں دی تھیں۔




















