Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی سرکار کی متعصب سیاست بے نقاب، ایک اور بھارتی ایم ایل اے کا تہلکہ خیز بیان سامنے آ گیا

بھارت میں پہلگام واقعہ پر سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جب راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے بہار سے رکن اسمبلی چندرشیکھر یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس واقعے کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی سازش قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق، چندرشیکھر یادو نے پہلگام حملے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ دھرم پوچھ کر مارنے کی ہمت اس دیش میں کسی کو نہیں۔ اگر واقعی ایسا ہوتا تو پہلگام میں ایک مسلمان اس گولی کا شکار کیوں بنتا؟

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں ایک مسلمان بھی جاں بحق ہوا جبکہ ایک اور مسلمان نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک زخمی کو کندھے پر اٹھا کر بیس کلومیٹر دور لے جا کر اس کی جان بچائی۔

ایم ایل اے نے واضح طور پر کہا کہ یہ حملہ بی جے پی کے منافقانہ عزائم کا حصہ ہے، جو مسلمانوں کو نشانہ بنا کر نفرت کی سیاست کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔

 اُن کا کہنا تھا، یہ نفرت پھیلانے کا بہانہ ہے۔ بی جے پی عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے ایسے واقعات کا سہارا لے رہی ہے، خاص طور پر جب بہار میں الیکشن قریب ہیں۔

چندرشیکھر یادو نے بی جے پی کی حکمت عملی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مذہب یا ذات پوچھنے کا وقت حملہ آوروں کے پاس نہیں ہوتا، اور اگر واقعی ایسا ہوتا تو ایک مسلمان حملے کا نشانہ کیوں بنتا؟

سیاسی مبصرین کے مطابق ایم ایل اے کے اس بیان نے بی جے پی کے خلاف عوامی بیانیے کو تقویت دی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کی سیاست کرنا مودی سرکار کی ذہنی پستی کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version