پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا۔
آذری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں آذربائیجان نے پہلگام حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے، فریقین تحمل کامظاہرہ کریں اور بات چیت سےمسائل حل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا، مودی سرکار سخت تنقید کی زد میں
آذری وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پہلگام واقعے کی آزاد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں۔
بیان میں یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جائے۔




















