بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے گنگا نانی میں تکنیکی مسائل کے باعث بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کا ایک ہیلی کاپٹر مشکوک حالات میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ علاقہ علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے، جس کے باعث شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں علیحدگی پسندوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 6 افراد سوار تھے جن میں سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں، تاہم جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے بھارتی فضائیہ میں حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن چکے ہیں، بھارتی فضائیہ میں مسلسل حادثوں کے باعث ان کے جہازوں کو اڑتے تابوت کا نام دیا جاتاہے، بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات نے ادارے کی پیشہ ورانہ اور تربیتی کمزریوں کو بے نقاب کردیا ۔
