Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج کے ہاتھوں بھارت کے رافیل طیارے گرانے پر چینی فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا اور اس نے اسی غرور میں 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات فرانسیسی ساختہ جنگی جہاز رافیل طیاروں سے حملہ تاہم پاک فوج نے 3 رافیل سمیت 5 طیارے گرا کر اس کا یہ غرور خاک میں ملادیا۔

پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے بھارتی فضائی حدود میں ہی گرائے گئے تھے، جس کے بعد فرانسیسی ساختہ جنگی جہازوں کے شیئرز بھی گر گئے تھے۔

ان طیاروں کے گرائے جانے کے بعد دنیا بھر میں جہاں فرانسیسی ٹیکنالوجی سے متعلق سوالات جنم لینے لگے ہیں، وہیں چینی فنکاروں اس پر ایک مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا دشمن کو منہ توڑ جواب، 77 بھارتی ڈرونز تباہ

چینی فنکاروں کی جانب سے چینی زبان میں بنائی گئی اس ویڈیو میں چار فنکاروں کو بھارتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

چاروں فنکار چینی زبان میں یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ بھارت نے مر مر کے پیسے جمع کرکے چند رافیل طیارے خریدے تھے، اس میں سے بھی پاکستان نے طیارے گرا کر اربوں روپے کا نقصان کرڈالا۔

اگرچہ گانے کو چینی زبان میں پیش کیا گیا، تاہم فنکاروں کی فنکاری کی وجہ سے گانے کے بول آسانی سے سمجھ آتے ہیں اور اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی کس طرح پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد افسردہ ہیں۔

چینی فنکاروں کی یہ مزاحیہ ویڈیو نہ صرف چین بلکہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی وائرل ہوگئی اور صارفین نے اسے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے فرانسیسی ساختہ بھارت کے جنگی جہاز گرائے ہیں، پاکستان کے پاس زیادہ تر چینی ساختہ جنگی جہاز اور دفاعی سسٹم ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version