پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت اب انتقامی کاروائیوں پر اتر آیا، بلوچستان میں رونما ہونے والا حالیہ دہشت گردی کا واقعہ اسی بات کا پیش خیمہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے خضدار میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردوں نے گھناؤنا اور بزدلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔
اس حملہ کی جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی وہی سکھ فار جسٹس کےسربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے بھی اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ خضدار کےلئے بھارتی فنڈنگ کاواضح ثبوت،آڈیو سامنے آگئی
گرپتونت سنگھ پنو نے کہا کہ بھارت نے بلوچستان مں دہشتگردی کی اور معصوم بچوں کی جانیں لی ہیں، شواہد سے واضح ہےکہ دہشتگردی کا واقعہ بھارتی پراکسیز نےمودی سرکار کے کہنے پر کیا۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے یہ بھی کہا کہ پوری سکھ کمیونٹی شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، معصوم بچیوں کے خون کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے، جو خون بلوچستان میں بہایا گیا اس کا حساب لینا چاہیے۔
