بھارت نے رافیل جنگی طیاروں کی جانچ کے لیے بھیجے گئے فرانسیسی تفتیشی کمیشن کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں تحقیقات کی اجازت نہیں دی۔
پاکستان کے ہاتھوں معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد اب بھارت تحقیقات سے بھاگنے لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی اخبار نے رافیل طیاروں کی تباہی کو بڑا دھچکا قرار دے دیا
فرانسیسی تحقیقاتی کمیشن نے ڈسالٹ ایوی ایشن کی آڈٹ ٹیم کو بھارت بھیجا تھا تاکہ بھارت کے اسٹاک میں موجود رافیل طیاروں کا معائنہ کیا جاسکے تاہم بھارت نے ٹیم کو معائنہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
بھارت کی جانب سے مختلف فضائی اڈوں کو وفد کے لیے ’’غیر محفوظ‘‘ قرار دینے سے فرانسیسی سفارت کاروں اور کمیشن کے اراکین میں مایوسی پھیل گئی ہے۔




















