بھارتی حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی کے باعث زہریلے کیمیکلز سے بھرا جہاز سمندر میں ڈوب گیا ہے۔
بھارت کا ماحول دشمن بھیانک چہرہ بے نقاب ہوگیا، آبی حیات اور عوام کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی، زہریلے کیمیکلز بھارتی ریاست کیرالا کے ساحلوں پر آلودگی پھیلانے لگے اور نااہل مودی سرکار خاموش تماشائی بنی رہی۔
13 انتہائی خطرناک کیمیکلز سے بھرے کنٹینرز سمیت640 کنٹینرز سے بھرا جہاز بحرِ عرب میں ڈوب گیا، 84 ٹن ڈیزل اور 367 ٹن فرنس آئل بحرِ عرب میں، کوئی ریسکیو پلان نہیں۔
خطرناک مال بردار جہاز کے ڈوبنے پر بھارتی نیوی خاموش ہے، پیشہ ورانہ نااہلی اور غفلت بے نقاب ہوگئی ہے، سمندر میں زہریلے مواد کے لیکج سے کیرالا کے لوگ اورآبی حیات دونوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئے۔
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر میں ڈوبے ہوئے کیمیکل کنٹینرز، بھارتی سرکار کی مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔




















