Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی ایشیا میں بھارت کے اثرورسوخ میں کمی، چین نے بازی پلٹ دی

امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی ہے۔

سی ایف آر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکا ہے، خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے جبکہ چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی مہمان کے ہاتھوں بھارتی میڈیا کی رسوائی، ارنب گوسوامی کی بولتی بند

سی ایف آر رپورٹ کےمطابق چین کی سرمایہ کاری اور اسمارٹ ڈپلومیسی نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے، بھارت نے شیخ حسینہ کو پناہ دی، بنگلہ دیشی عوام میں شدید غصہ اور بھارت مخالف جذبات پائے جاتے ہیں۔

مالدیپ میں ’’انڈیا آؤٹ‘‘ تحریک کامیاب، حکومت نے چین سے دوستی بڑھالی، اسی طرح نیپال میں کمیونسٹ حکومت کا چین کی طرف جھکاؤ بڑھ گیا، جبکہ بھارت کو مکمل نظرانداز کر دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سری لنکا کے نئے صدر نے چین کی معیشت کو ماڈل قرار دے دیا، جو کہ بھارت کی سفارتی شکست ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version