بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں کے دوران بھارتی فضائیہ کو طیاروں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ انکشاف سنگاپور میں جاری سیکیورٹی کانفرنس ’’شنگریلا ڈائیلاگ‘‘ کے دوران امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں سامنے آیا، جہاں جنرل انیل چوہان نے مئی میں ہونے والی جھڑپوں میں بھارت کے جنگی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا۔
India’s military confirmed for the first time that it lost an unspecified number of fighter jets in clashes with Pakistan in May.
Anil Chauhan, chief of defense staff of the Indian Armed Forces, spoke to Bloomberg TV on Saturday, while attending the Shangri-La Dialogue in… pic.twitter.com/9y3GW6WJfn
— Bloomberg TV (@BloombergTV) May 31, 2025
انٹرویو کے دوران جب میزبان نے ان سے سیدھا سوال کیا کہ بھارت کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟ تو جنرل چوہان نے ابتداء میں گول مول جواب دینے کی کوشش کی تاہم وہ سچ چھپا نہ سکے اور بالآخر تسلیم کرلیا کہ بھارتی فضائیہ کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
جنرل چوہان نے تسلیم کیا کہ ہم نے کچھ ٹیکٹیکل غلطیاں کیں اور خوش آئند بات یہ ہے کہ ہم نے ان غلطیوں کو پہچانا اور درست کیا ہے۔
تاہم انہوں نے تباہ ہونے والے طیاروں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ جاننا زیادہ اہم ہے کہ طیارے کیوں تباہ ہوئے، تعداد کا علم اتنا ضروری نہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جنرل چوہان کا یہ بیان نہ صرف بھارتی دعوؤں کی نفی کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپوں میں پسپائی اختیار کی جسے اب تسلیم کیا جا رہا ہے۔
