بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے انکشاف کیا کہ امیت شاہ غنڈہ اور قاتل ہے۔
بی جے پی کی انتہا پسند حکومت کیخلاف بھارت سے اٹھنے والی آوازوں میں اضافہ ہونے لگا ہے، اور تنقید کرنے والوں میں جہاں دیگر لوگ شامل وہاں بی جے پی کے رہنما بھی سامنے آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما سبرامنیئن سوامی کا مودی اور امت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
سینئر بی جے پی رہنما سبرامنیئن سوامی نےامیت شاہ کے جرائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’امیت شاہ ایک قاتل ہے، جس پر قتل کےمتعدد الزامات ہیں۔‘‘
بی جے پی رہنما سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ جج لویا کی موت امیت شاہ کے ہاتھوں ہوئی، جج امیت شاہ خلاف فیصلہ دینے والا تھا، امیت شاہ غنڈہ ہے ، بی جے پی میں ایسے مزید مجرمانہ ذہینت کے لو گ بھی موجود ہیں۔
سبرامنیئن سوامی نے مزید کہا کہ امیت شاہ جیسے لوگوں نے طاقت کے بل پر ظلم اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
