Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، عملے کے ارکان سمیت 241افرادہلاک، ایک مسافر بچ گیا

بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔ طیارے میں سوار عملے کے ارکان سمیت 241 مسافر ہلاک ہوگئے۔  ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد شہر کے میگھانی نگر آئی جی پی کمپلیکس میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔  طیارہ گرنے کے بعدعلاقے میں دھوئیں کے بادل چھاگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے ۔ 230 مسافراور عملے کے 12 ارکان شامل تھے۔

بھارتی میڈیانے بتایا کہ  حادثے کے بعد تمام سڑکیں بند کردی گئیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے شکار طیارے میں سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے رپانی بھی سوار تھے۔
حادثے کا شکار ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد سے لندن جارہا تھا۔

 

169 بھارتی، 53 برطانوی، 1 کینیڈین، 7 پرتگالی شہری سوار

بھارتی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ حادثے کا شکار طیارے میں 169 انڈین شہری، 53 برطانوی، 1 کینیڈین شہری جب کہ 7 پرتگالی شہری سوار تھے۔

احمد آباد پولیس کے مطابق احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔ طیارے میں سوار عملے کے ارکان سمیت 241 مسافر ہلاک ہوگئے۔ ان میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ مسافر نے طیارے کے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگائی تھی، ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگانے کے دوران مسافر زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے میں بچ جانے والے بھارتی مسافر کی سیٹ الیون اے تھی جب کہ مسافر کا نام رمیش کمار ہے جو بھارتی نژاد برطانوی ہے۔

بچ والے مسافر کا کہنا ہے کہ اڑان بھرتے ہی 30 سیکنڈ بعد محسوس ہوا طیارے میں کچھ خرابی ہے۔

بھارتی حکومت نے طیارہ حادثے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا

بھارتی حکومت نے طیارہ حادثے میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ بھارت بھر میں حادثے پر سوگ کی فضا قائم ہے ۔
حادثے میں مرنے والوں کے ورثا اپنے پیاروں کی شناخت کےلئے اسپتالوں کے باہر موجود ہیں۔

امریکی صدر نے حادثے کو ہولناک قراردیدیا
امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی طیارے کی تباہی کو ہولناک واقعہ قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا ہم اس حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کی ہرممکن مدد کےلئے بھی تیار ہیں ۔

متعلقہ خبریں