Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کا اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ

ایران کی جانب سے ہفتے کی علی الصبح اسرائیل پر چوتھے میزائل حملے کے بعد پانچواں حملہ بھی کر دیا گیا، جس میں اسرائیل کے شمالی حصوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد تل ابیب اورمقبوضہ بیت المقدس میں ایک بارپھر دھماکے سنے گئے ہیں، اور سائرن کی آوازوں میں اضافہ ہوگیا۔ تل ابیب میں بھی سائرن کی آوازیں سنائی دی گئیں۔

سرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ جو اسرائیل کا دفاع کرے گا اس ملک کےتنصیبات کو نشانہ بنایاجائےگا،اسرائیل کے خلاف حملوں میں شدت لارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی سیکیورٹی سرخ لکیر ہے جس پر حملےکا فیصلہ کن جواب دیاجائےگا، پاسداران انقلاب

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے تل ابیب کےجنوب میں ایٹمی ریسرچ سینٹرپرحملہ کیاگیا، جس سے ایٹمی ریسرچ سینٹر کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہےکہ اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی،جب تک ضروری ہوا، ایران کی جوابی کارروائی جاری رہے گی۔

تازہ ایرانی حملوں میں 2 افراد ہلاک، 21  زخمی ہوئے، جبکہ ایرانی میزائل حملوں کے دوران اب تک 6 اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، زخمیوں کی تعداد 81 سے زیادہ ہے۔

  اسرائیل نے جنگی صورتحال کے پیش نظر مسجد اقصیٰ غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دی ہے، اورمغربی کنارے میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے ایران پر ایک بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اورایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے تھے۔

 اسرائیل نے حملےمیں ایران کے جوہری اورعسکری مراکز کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیاجبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں