امریکہ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیرقانونی قرار دیدیا اور کہا کہ امریکہ کو اسرائیل کی ایک اور جنگ میں گھسیٹا نہیں جاسکتا۔
برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر اتوار کو مذاکرات طے تھے تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر غیرقانونی حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی سیکیورٹی سرخ لکیر ہے جس پر حملےکا فیصلہ کن جواب دیاجائےگا، پاسداران انقلاب
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے سب سے بڑے مذاکرات کار کو مار دیا گیا۔
سینیٹر برنی سینڈرز کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی سفارتکاری کو نیچا دکھایا گیا اور ہزاروں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔