Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی زائرین کی بحفاظت واپسی، سعودی حکومت نے اقدامات شروع کردیے

مدینہ: سعودی عرب نے فریضہ حج ادا کرنے والے ایرانی حجاج کرام کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق خادمِ حرمین شریفین کی ہدایات پر ایرانی زائرین کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ایک خصوصی آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، جو ان کی روانگی کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق واپسی کے عمل کے پہلے مرحلے میں ایرانی حجاج کے ابتدائی گروپ کو مدینہ سے ایئرپورٹ تک بحفاظت منتقل کر دیا گیا ہے۔

 سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تمام ایرانی حجاج کی واپسی کو منظم، محفوظ اور سہل بنانے کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال تقریباً 76 ہزار ایرانی شہریوں نے فریضہ حج ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version