ایرانی ایٹمی ہتھیاربنانے کے شواہدنہیں توواویلا کیوں؟ ماریانا گروسی کاانٹرویوسامنے آگیا ۔ آئی اے ای اے کے چیف نے ایران کے ایٹمی ہتھیاربنانے سے متعلق شواہد نہ ہونے کا دعویٰ کردیا۔
انہوں نے کہاکہ ایران کے ایٹمی ہتھیاربنانے کی سسٹمیٹک کوششوں سے متعلق ہمارے پاس کوئی شواہد نہیں۔ یہ بات انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کوانٹرویومیں کہی۔
آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیاہے۔ جس میں وہ ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے بات کررہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ہم نے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق شواہدنہ ملنے کی رپورٹ پیش کردی تھی۔
ان کا کہناتھاکہ ایران کے ایٹمی ہتھیاربنانے کی سسٹمیٹک کوششوں سے متعلق ہمارے پاس کوئی شواہد موجود نہیں۔
IAEA Chief Grossi:
What we reported was that we did not have any proof of a systematic effort (by Iran) to move toward a nuclear weapon. pic.twitter.com/QQWcK1tarV
— Clash Report (@clashreport) June 18, 2025
ایرانی ایٹمی ہتھیاربنانے کے شواہدنہیں توواویلا کیوں؟۔ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب پوری دنیا تلاش کررہی ہے۔
مگر نہ تودنیا کو اس سوال کا کوئی جواب ملا نہ ہی شواہد۔ اس کے برعکس امریکی و اسرائیلی دعوؤں نے نصف دنیا کا امن داؤ پر لگادیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں بھی تباہ کن ہتھیاروں کی موجودگی کو جوازبنا کرجنگ چھیڑدی گئی تھی۔
مزید براں ماریانا گروسی کا یہ انٹرویوبھی ایسے موقع پر سامنے آیاہے جب اسرائیل ایران جنگ شدت اختیارکرچکی۔




















