ایران اور اسرائیل کی مسقط یا عمان میں کسی اور مقام پر مذاکرات کی تردید سامنے آگئی۔ ایک دوسرے کو سبق سکھانے کےلئے حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیل اور ایران دونوں کی جانب سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی واضح تردیدکردی گئی ہے۔
قبل ازیں برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرزکی جانب سے دعویٰ کیاگیاتھا کہ ایران کا مذاکراتی وفدعمان پہنچ چکاہے۔
علاوہ ازیں پاکستانی میڈیا میں بھی ایران اسرائیل جنگ کے 6 دن بعد مذاکرات کی پہلی خبرسامنے آئی تھی۔
ان خبروں کے مطابق جنگ کے بعدپہلی بارایران سے 2 پروازوں نے مسقط اورعمان کے کسی اور مقام کی جانب اڑان بھری۔
تاہم اب اسرائیلی وزیرخارجہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ مذاکرات نہیں ہورہے۔
ان کا کہنا تھاکہ جب تک جنگ کے مقاصد حاصل نہیں کرلئے جاتے ایرانی رجیم سے مذاکرات نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے حملے جاری رہیں گے۔ انہوں نے مذاکرات کی خبروں کو مسترد کردیا۔
دریں اثنا ایرانی حکام کی جانب سے بھی مذاکرات کی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ ایرانی حکام کا کہناہے صیہونی ریاست کو سبق سکھانے کےلئے حملے جاری رہیں گے۔
ایران اور اسرائیل کی مسقط یا عمان کے کسی اور مقام پر مذاکرات کی تردید سامنے آگئی ہے ۔دونوں نے ہی ایک دوسرے کو سبق سکھانے کےلئے حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔




















