واشنگٹن: امریکا نے غیر ملکی طلبا کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، جس کے بعد دنیا بھر کے طلبا دوبارہ امریکی تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے ویزا درخواستیں دے سکیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئی ہدایات کے تحت تمام سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو ویزا عمل کے حوالے سے تازہ رہنمائی فراہم کر دی گئی ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق ویزا کے لیے درخواست دینے والے طلبا کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔
امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد درخواست گزاروں کے رویوں اور سوشل میڈیا پر امریکی مخالف رجحانات کا جائزہ لینا ہے۔
محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ اس معلومات کا استعمال صرف سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا جائے گا تاکہ امریکی سرزمین پر امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
