Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہید کرنے کی اسرائیلی دھمکی پرخامنہ ای کاقوم کے نام پیغام،تازہ حملوں میں 150 صیہونی زخمی

شہید کرنے کی اسرائیلی دھمکی پرخامنہ ای کاقوم کے نام پیغام ہوگیا۔ تازہ ایرانی حملوں میں 150 صیہونی زخمی ہونے کی تصدیق، 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ ایران نے اسرائیل کے حساس فوجی مراکز پر بیلسٹک میزائلوں سے  تازہ حملہ کیا ہے۔

ایران کے تازہ و ہولناک حملے پر اسرائیل بلبلا اٹھا۔اسرائیلی وزیردفاع نے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ دشمن پرہیبت طاری رکھیں اورخوف نہ کھائیں۔انہوں نے قوم کو خوف سے باہر نکلنے اوراتحاد سے ڈٹ جانے کا مشورہ دیا۔

ان کایہ پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر جاری کیاگیا۔  انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیاکہ ایرانی قوم متحد رہی توکوئی طاقت اسے مرعوب نہیں کرسکتی۔

خامنہ ای نے قوم پر زور دیا کہ وہ دشمن کے خلاف پوری طاقت اور استقامت سے جاری رکھے۔

سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں قرآن پاک کی ایک آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا ۔
جس کا ترجمہ یہ ہے۔

’فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے، جو غالب اور حکمت والا ہے۔‘

اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا اللہ تعالیٰ بہت مہربان ہے اور وہ ایران کو عظیم فتح سے ضرور نوازے گا۔

اسرائیلی وزیردفاع کیوں بوکھلاہٹ کا شکار

دریں اثنااسرائیلی میڈیا نے تازہ ایرانی حملوں میں  126 افراد زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ جن میں کم از کم 6 کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ آزاد ذرائع نے یہ تعداد 150 سے زائد بتائی ہے۔

اسرائیلی ریسکیو سروس ’میگن ڈیوڈ آڈوم‘ کے مطابق بعض علاقوں میں سائرن بجائے گئے ۔ شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔

روسی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملے کے بعدتل ابیب اسٹاک ایکسچینج سمیت کئی عمارتیں خالی کرا لی گئیں۔
مزید براں سوروکا اسپتال، اسٹاک مارکیٹ اوردیگرعمارتوں کو پہنچنے کی تصاویر اور ویڈیوسامنے آئی ہیں۔

ایران کے حملے پراسرائیل بوکھلاہٹ کا شکارہوگیا۔ خامنہ ای کوشہید کرنے کی براہ راست دھکمی دے دی۔

اسرائیل کے وزیردفاع کاٹزکا کہنا ہے کہ  خامنہ ای کو ’ختم کرنا‘ ملک کے جنگی مقاصدمیں سے ایک ہے۔

علاوہ ازیں  اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ وہ اب مزید (زندہ) نہیں رہ سکتے۔

واضح رہے  کہ کاٹز کے یہ تبصرہ ایرانی میزائل حملے پر اسرائیل میں غم و غصے کے بعد سامنے آیا ہے۔

شہید کرنے کی اسرائیلی دھمکی پرخامنہ ای کا قوم کے نام پیغام جاری

شہید کرنے کی اسرائیلی دھمکی پرخامنہ ای کا قوم کے نام پیغام جاری  ہوگیا۔ تازہ ایرانی حملوں میں 150 صیہونی زخمی ہونے کی تصدیق، 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version