اسپیس ایکس کا اسٹار شپ 36 راکٹ دوران آزمائش دھماکے سے پھٹ گیا۔ ایکس کے مالک ایلون مسک کی اسپیس ایکس کے پروگرام کو شدید دھچکا لگ گیا۔
اسٹار شپ راکٹ کا ٹیکساس میں بدھ کی شب اسٹیٹک فائر ٹیسٹ جاری تھا۔ جو دھماکے سے پھٹ گیا۔
اس سلسلے إٰن ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ جس میں دِکھایا گیاکہ آزمائش کیلیے راکٹ تیار تھامگر اس کے نیچے سے دھواں نکل رہا تھا۔
اسی دوران ایک دم سے راکٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور اسپیس ایکس کا اسٹار شپ 36 راکٹ دوران آزمائش دھماکے سے پھٹ گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ کس طرح راکٹ میں موجود ایندھن آگ کے گولے میں بدل گیا۔
کمپنی آفیشلز کا کہنا تھا کہ دوان آزمائش ناکامی کا سامنا کرناپڑاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جس مقام پر یہ واقعہ پیش آیا وہاں میلوں دور تک دھماکے کی آواز سنی گئی۔ قریبی گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور برتن کھڑکانے لگے۔
