Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی انجینئرز نے مچھر نما جاسوس روبوٹ تیار کرلیا

چینی انجینئرز نے مچھر نما جاسوس روبوٹ تیار کرلیا ۔ جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ مجھر نما جاسوس روبوٹ موبائل فون کے ذریعے آسانی سے کنٹرول ہوسکے گا۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے ۔ جس میں مچھر نما جاسوس روبوٹ کو اڑتے دیکھا جاسکتاہے ۔

کہاجارہاہے کہ یہ روبوٹ تصاویر اور ویڈیوز لینے کے ساتھ ساتھ آوازمحفوظ کرکے کنٹرولرکومنتقل کرسکتاہے۔

دعویٰ کیا گیاہے کہ اس روبوٹ کو چھوٹی تتلی اور مکھی کی ساخت میں بھی  ڈھالا جاسکتاہے۔

اس طرح اب اڑتی تتلیاں، مچھر اور مکھیاں بھی جاسوسی کا کام کرسکیں گے۔

چینی ٹیکنالوجی  اس وقت پوری دنیا میں سب سے آگے ہے ۔ چینی دفاعی ساز و سامان، طیاروں اور میزائلوں نے پوری دنیا پر اپنی دھاگ بٹھا دی ہے ۔

اب دعویٰ کیاگیاہے کہ چینی انجینئرز  نے مچھر نما جاسوس روبوٹ تیار کرلیا۔ جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ چین دفاعی ساز و سامان کے ساتھ جاسوسی کے آلات بھی بنارہاہے۔

مچھر نما جاسوس روبوٹ انہی کوششوں کا تسلسسل ہے ۔  یہ  مائیکرو ماسکیٹو اسپائے چینی دفاعی نظام کی مہارت کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں