Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران اسرائیل میں مذاکرات متوقع ہیں،امریکا فی الحال براہ راست شامل نہیں ہورہا،وائٹ ہاؤس

ایران اسرائیل میں مذاکرات متوقع ہیں،امریکا فی الحال براہ راست شامل نہیں ہورہا۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کی وضاحت سامنے آگئی ہے ۔

انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کہاکہ ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے حتمی فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ ایک یا 2 ہفتے میں کرینگے۔

پریس سیکریٹری کے مطابق ایران اسرائیل جنگ میں امریکی شمولیت کے حوالے سے میڈیامیں مختلف قیاس کی آرائیاں ہورہی ہیں ۔

ان کا کہناتھاکہ قوی امکانات ہیں کہ اس سلسلے میں مذاکرات ہوجائیں یا نہ بھی ہوں ،اس لئے صدر ٹرمپ نے فی الحال کوئی بھی فیصلہ نہیں کیاہے ۔

انہوں نے یہ  پیغام امریکی صدر ترمپ کی جانب سے پریس بریفنگ میں پڑھ کرسنایا۔

 

ایران کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے قریب نہیں تھا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہامریکا اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ ایران کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے قریب نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں