پاکستان سے باربار اظہار محبت پر ٹرمپ سے تحقیقات ہونی چاہیے۔ ارنب گوسوامی کی نئی منطق سامنے آگئی۔
فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی امریکا میں پزیرائی سے بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔
بھارتی اینکر ارنب گوسوامی اپنے بیہودہ اور بے منطق تجزیوں کے سبب ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں ۔
ان کی ایک مبینہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ایک اور بیہودگی کا مظاہرہ کیاہے ۔
اس ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتاہے کہ پاکستان سے باربار اظہار محبت پر ٹرمپ سے تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا ٹرمپ کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی سے بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔
If Trump praises Pakistan again, Indian anchors might start jumping out of their studio windows live on TV.
Total panic. pic.twitter.com/K79qH9GGYH
— Ahmad Hassan Al-Arbi (@AhmadHassanArbi) June 20, 2025
ارنب گوسوامی نے کہاکہ ٹرمپ اس طرح بات کررہے ہیں کہ گویا وہ پاکستانی فوج کا حصہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ پاکستانی فوج نے ٹرمپ یا ان کی فیملی کوکیافائدہ پہنچایاہے۔
ان کا کہناتھاکہ کہ امریکی صدر نے اپنی میڈیا سے گفتگو میں بار بار پاکستان اور عاصم منیر سے محبت کا اظہارکیا۔ ارنب گوسوامی کا کہناتھاکہ اس طرح کرکے ٹرمپ خود کو شرمندہ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں : میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے پاکستان سے محبت کا اظہار کردیا
واضح رہے کہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کے بعد بھارتی و گودی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہاہے ۔
دریں اثنا اپنے بیہودہ اور بے منطقی تجزیوں کے لئے مشہور تجزیہ کارارنب گوسوامی کا ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوگیاہے۔
