سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایران اسرائیل سے فوری جنگ بندی کامطالبہ کردیا۔ انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک سے امن کو موقع دینے کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہاہے کہ میں ایران اوراسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ امن کو موقع دیاجائے۔
یہ مطالبہ اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں سامنے آیا۔ انہوں نے کہاکہ ایران اسرائیل کی جنگ پر پوری دنیا کی نظر ہے ۔
انتونیو گوتریش نے دونوں ممالک سے اپیل کی کہ وہ جنگ سے گریز کریں ۔ ان کاکہناتھاکہ کشیدگی کا حل صرف اور صرف سفارتکاری میں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایران اسرائیل جنگ سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے۔ انتونیوگوتریس کا کہناتھاکہ ایران اسرائیل جنگ پھیل گئی تو کسی کے قابومیں نہیں رہے گی ۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایران اسرائیل سے فوری جنگ بندی کامطالبہ کرتے ہوئے پر امن حل پر زور دیا۔
