Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اطالوی بحریہ کی پاکستان نیوی کے ساتھ بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق

اطالوی بحریہ کے جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا کی پاک بحریہ کے ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق  ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اطالوی بحری جہاز کے ساتھ مشق میں پاک بحریہ کا بحری جہاز اور ائیر کرافٹ شریک تھے۔

مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کی آپریشنل استعداد اور باہمی تعاون میں اضافہ تھا۔

اعلامیے کے مطابق مشترکہ مشق دفاعی تعاون اورعلاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے عزم کی مظہر ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں اطالوی بحریہ کا کیرئیر اسٹرائیک گروپ بھی پاکستان کے دورے پر آیا تھا۔

اطالوی بحریہ کے جہازوں کی پاکستان باقاعدگی سے آمد دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے بحری تعاون کی علامت ہے۔

متعلقہ خبریں